ہومتازہ ترینایران نے امریکی فوجیوں کیلئے 5 ہزار قبریں تیار کرلیں

ایران نے امریکی فوجیوں کیلئے 5 ہزار قبریں تیار کرلیں

تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے امریکی فوجیوں کی ممکنہ تدفین کے لیے تہران کے باہر ایک مقام تیار کرلیا ہے جس میں 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہے۔ بہشت زہرا قبرستان کے سی ای او محمد جواد تاجک نے بتایا ہے کہ یہ مقام ممکنہ جنگی حالات میں امریکی فوجیوں کی عارضی تدفین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

محمد جواد تاجک نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بحرانی انتظامات اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ محض میڈیا مہم یا نفسیاتی کارروائی نہیں ہے، بلکہ تہران شہر سے باہر اس مقام کو تیار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے ادارے کو مختلف بحرانی حالات کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوتی ہے، جن میں غیر ملکی فوجی دستوں کے ایرانی سرزمین میں داخل ہونے کا ممکنہ منظرنامہ بھی شامل ہے۔ اس مقصد کے تحت غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی لاشوں کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

محمد جواد تاجک نے زور دیا کہ ان تیاریوں کا یہ مطلب نہیں کہ جنگ یا امریکی فوجیوں کا تہران میں داخل ہونا ناگزیر سمجھا جا رہا ہے، بلکہ یہ معمول کی ہنگامی منصوبہ بندی اور بحران سے نمٹنے کے انتظامات کا حصہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں