ہومتازہ تریناسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری، وائٹ فاسفورس کا استعمال

اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری، وائٹ فاسفورس کا استعمال

بیروت (لارڈ میڈیا): اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور جنوبی لبنان پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے علی الطاہر کے پہاڑی علاقوں میں وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کی صبح جنوبی لبنان کے گاؤں انصار میں ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

ایران نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان کے بڑے علاقے پر حملے شروع کیے تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ شمالی اسرائیل کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی فوج وہاں موجود رکھے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 مارچ سے جاری کشیدگی کے دوران لبنان میں کم از کم 4300 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں