ہومتازہ ترینٹانک، صوابی اور چارسدہ میں 9 افراد ڈوب گئے

ٹانک، صوابی اور چارسدہ میں 9 افراد ڈوب گئے

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر دو واقعات میں 9 افراد ڈوب گئے۔ ٹانک میں بارانی پانی میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ صوابی میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق ٹانک میں بارانی پانی میں ڈوب کر 8 اور 10 سال کے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ گاؤں گرہ بلوچ کے قریب پیش آیا۔

دوسری جانب صوابی کے ہنڈ مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے مردان کے 45 سالہ شکیل، اس کے 20 سالہ بیٹے شرجیل اور 16 سالہ خضر سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 25 سے زائد اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

چارسدہ کی تحصیل تنگی میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے۔ 22 سالہ شاہ زیب کی لاش نکال لی گئی جبکہ 17 سالہ ریحان کی تلاش جاری ہے۔

چارسدہ میں دریاؤں اور دیگر مقامات پر نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود شہریوں کے دریا میں اترنے پر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں