ہوماہم ترینمریم نواز کا پنجاب کو AI فعال صوبہ بنانے کا عزم

مریم نواز کا پنجاب کو AI فعال صوبہ بنانے کا عزم

لاہور (لارڈ میڈیا) مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات کی، جس میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران علی مصطفیٰ ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ پنجاب میں دنیا کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال ڈیلیوری یونٹ قائم کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اعلیٰ سطح کی ٹیم اور گلوبل ڈیلیوری ماہرین کے تعاون سے تیار کردہ آن بورڈنگ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو اے آئی وژن 2029 کے چھ بنیادی ستونوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اے آئی وژن 2029 پر پیشرفت کے جائزے کے لیے پہلی سی ایم اے آئی اسٹاک ٹیک کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں