ہوماہم ترینوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تعمیر وطن میں کردار ادا کرنے...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تعمیر وطن میں کردار ادا کرنے کا عزم

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو تعمیرِ وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور تحریکِ پاکستان کے دیگر قائدین، شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مریم نواز نے افواجِ پاکستان اور سرحدوں کی حفاظت پر مامور سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج وطن کے دفاع میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اساتذہ، طلبہ، مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو آنے والی نسلوں کے لیے بہتر اور محفوظ پاکستان دینا ہوگا، اور اگر ہر فرد اپنے حصے کا چراغ روشن کرے تو پورے وطن میں اجالا پھیل سکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سوہنی دھرتی کو چار چاند لگانے کے لیے اخلاص اور احساسِ ذمہ داری ہی حقیقی حب الوطنی ہے۔ وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتی ہیں اور طلبہ کے دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کو حقیقی حب الوطنی کا مظہر سمجھتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں