سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی سیوڈ پلیسز کو بیک وقت چھپا سکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال گوگل میپس کے نئے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ گوگل میپس کی اس نئی خصوصیت کو ‘آل سیوڈ پلیسز’ کا نام دیا گیا ہے جس میں ‘ہائیڈ آن یور میپ’ کا آپشن شامل ہے۔
گوگل میپس میں اس سے قبل صارفین صرف ایک ایک کرکے سیوڈ پلیسز کو چھپانے کی سہولت رکھتے تھے، لیکن اب یہ فیچر صارفین کو تمام سیوڈ پلیسز کو ایک ساتھ چھپانے کی سہولت دے گا۔
نئے فیچر کے تحت، جب صارفین ‘ہائیڈ آن یور میپ’ آپشن پر کلک کریں گے، تو ایک کنفرمیشن لائن نظر آئے گی اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح ہر لسٹ کو دوبارہ ری اسٹور کیا جا سکتا ہے۔


