ہوماہم ترینسانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول، اہم انکشافات

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول، اہم انکشافات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے ذریعے جمع کرائی۔ رپورٹ میں سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پمز اسپتال کی ناکافی سہولیات اور عملے کی غیر حاضری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں درپیش مسائل کا ذکر بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں وزیراعظم سے فوری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ پمز کی انتظامیہ، ڈاکٹروں اور فائر بریگیڈ ریسکیو ٹیموں کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں