ہومتازہ ترینبھارت کی روس پالیسی پر امریکی ٹیرف خطرہ، مودی کیلئے نیا امتحان

بھارت کی روس پالیسی پر امریکی ٹیرف خطرہ، مودی کیلئے نیا امتحان

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت کی خارجہ پالیسی پر امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جو کہ روس سے توانائی کے تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ امریکی سینیٹ میں ایک بل منظور ہونے کے بعد بھارت پر ٹیرف میں 100 فیصد اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے، جس سے مودی حکومت کی توانائی پالیسی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

مودی کی غیر متوازن خارجہ پالیسی بھارتی عوام کے لئے کڑی آزمائش بن گئی ہے، کیونکہ امریکی پابندیوں کے باوجود روسی توانائی کی خریداری نے بھارت کو امریکی بل کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔

امریکی سینیٹر رچرڈ بلومن تھال نے کہا ہے کہ مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت سب سے نمایاں ملک بن گیا ہے جو امریکی بل کی زد میں ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی روسی تیل کی درآمد کو بھارت کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ جبکہ توانائی کے ماہر کیرت پاریخ کے مطابق بھارتی روپے پر دباؤ سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں