ہومتازہ ترینبابر اعظم کے ٹیسٹ کپتانی قبولیت کے لئے ایک اہم...

بابر اعظم کے ٹیسٹ کپتانی قبولیت کے لئے ایک اہم شرط رکھنے کا انکشاف

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنے سے پہلے شرط رکھی تھی کہ مستقبل میں انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی دی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم سے قیادت کے لئے رابطہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے سلیکٹرز سے ملاقات میں واضح کیا کہ وہ تینوں فارمیٹس کی مشترکہ قیادت چاہتے ہیں، جس پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے پر اس پر غور کیا جائے گا۔

شان مسعود نے دسمبر 2023 سے اب تک 16 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، جن میں سے 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقریباً دو ماہ تک ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سلیکٹرز نے ابتدا میں سلمان آغا کو کپتانی کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا۔ سلمان آغا نے کارکردگی اور ٹیم کی ہم آہنگی کے مسائل کی وجہ سے یہ ذمہ داری لینے سے انکار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں