ہومتازہ ترینپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے کی قیمت متاثر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے کی قیمت متاثر

پشاور (لارڈ میڈیا): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پشاور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے ہیں جس کا اثر براہ راست اشیاء خوردونوش پر پڑا ہے۔ آٹے کے نرخ مزید بڑھ گئے ہیں اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2900 سے 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فی کلو آٹا 145 سے 150 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز نے کہا کہ وہ پہلے ہی ملک میں گندم کے بڑھتے نرخوں سے پریشان تھے اور اب ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے کاروبار چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافے سے نانبائیوں نے بھی حکومت سے وزن اور قیمت پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں