ہومتازہ ترینفٹ بال ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ماضی کے تنازع کے...

فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کے ریفری ماضی کے تنازع کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے

لندن (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے لیے اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان مقابلے کے لیے سلووینیا کے ریفری سلاوکو وِنچچ ماضی کے ایک متنازع واقعے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مئی 2020 میں بوسنیا و ہرزیگووینا میں جسم فروشی کے ایک مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران وِنچچ کو بھی دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔

اس کارروائی میں 26 مرد اور 9 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہاں کوکین، پستول اور نقدی بھی برآمد کی گئی تھی۔ مبینہ گروہ کے سرغنہ نے بعد ازاں بین الاقوامی سطح پر جسم فروشی کے نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کیا تھا۔

سلاوکو وِنچچ کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا، ان کا مؤقف تھا کہ وہ کاروباری ملاقات کے سلسلے میں وہاں موجود تھے اور ان کا کسی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

سلووینیا کی فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی وِنچچ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط وقت پر غلط جگہ موجود تھے۔ اس واقعے کے باوجود وِنچچ نے اپنی ریفری کیریئر جاری رکھا اور اب انہیں ورلڈ کپ 2026 کے فائنل جیسے بڑے مقابلے کی ذمہ داری ملی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں