ہومانٹرٹینمنٹنادیہ خان کا ناقدین کو سخت جواب، تنقید سے بے پرواہ

نادیہ خان کا ناقدین کو سخت جواب، تنقید سے بے پرواہ

کراچی (لارڈ میڈیا): اداکارہ نادیہ خان نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ٹی وی پروگرام کیا ڈراما ہے میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ پہلے وائرل ہونا پریشان کرتا تھا لیکن اب نہیں کرتا، لوگ جو چاہیں کہیں، اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نادیہ خان نے ڈراما زنجیریں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہانی میں کئی خامیاں موجود ہیں، مرکزی کردار سربلند کا بانو کو تلاش نہ کرنا اور دیگر کرداروں سے لاتعلق رہنا کہانی کو غیر منطقی بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اہم منظر میں سجل علی نے بہترین اداکاری کی، تاہم سربلند کا کردار نبھانے والے اداکار کے تاثرات کمزور رہے، جس کی وجہ سے منظر اپنا اثر کھو بیٹھا۔

واضح رہے کہ نادیہ خان نے نئے ڈرامے زنجیریں پر کچھ روز قبل تنقید کی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں اور لالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے ان پر تنقید بھی کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں