تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ایران مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر مکمل عمل درآمد تک مزید مذاکرات نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران حتمی مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا جب تک شق نمبر 1، 4، 5، 10 اور 11 پر مکمل عمل نہیں ہو جاتا۔
ان شقوں میں لبنان میں جنگی کارروائیوں کا خاتمہ، آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی کا اختتام، تجارتی جہازوں کو 60 دن کیلئے محفوظ گزرگاہ کی فراہمی شامل ہیں۔
مزید برآں، ایرانی خام تیل اور متعلقہ مصنوعات کی برآمد پر پابندیوں میں نرمی اور منجمد مالی اثاثوں کی واپسی بھی ان شقوں میں شامل ہیں۔


