ہومانٹرنیشنلیورپ میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم، فرانس میں 1000 اضافی اموات

یورپ میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم، فرانس میں 1000 اضافی اموات

پیرس (لارڈ میڈیا): یورپ کو اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے جس نے کئی ممالک میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ فرانس میں اس غیر معمولی ہیٹ ویو کے دوران تقریباً ایک ہزار اضافی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماہرین نے اس صورت حال کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات قرار دیا ہے۔

فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق 24 جون سے جاری اس ہیٹ ویو کے دوران زیادہ تر معمر افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈنمارک، جرمنی اور جمہوریہ چیک سمیت یورپی ممالک میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ڈنمارک میں 1874 کے بعد پہلی بار درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا جبکہ جرمنی میں 41.5 اور چیک ری پبلک میں 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید گرمی نے یورپ کے دریاؤں کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے باعث پانی کی سطح کم اور درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہنگری کے ڈینیوب دریا کے گرم پانی کے باعث بجلی گھر کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

فرانس اور جرمنی میں طوفانی موسم کے باعث کئی بڑے ایونٹس منسوخ یا متاثر ہوئے ہیں۔ فرانس کے شمالی اور وسطی علاقوں میں طوفان کے نتیجے میں تقریباً 63 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں