ہومتازہ ترینڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران چین کی صارف منڈی مستحکم...

ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران چین کی صارف منڈی مستحکم رہی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران چین کی صارف منڈی مستحکم رہی جبکہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی فراہمی وافر اور قیمتیں مستحکم رہیں۔

وزارت کے مطابق 3 روزہ تعطیلات کے دوران وزارت کی زیر نگرانی موجود 78 اہم پیدل راہداریوں اور تجارتی علاقوں میں آنے والے افراد کی تعداد اور کاروباری لین دین میں بالترتیب 4 فیصد اور 3.5 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے تک اشیائے صرف کے تبادلہ پروگراموں سے 13 کروڑ 60 لاکھ صارفین مستفید ہوئے اور رواں سال فروخت کا حجم 10 کھرب یوآن (تقریباً 146.78 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے تبادلے کی تعداد 34 لاکھ 28 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جس سے 555.24 ارب یوآن کی فروخت ہوئی جبکہ گھریلو برقی آلات، ڈیجیٹل اور سمارٹ مصنوعات کے تبادلے کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار یونٹس رہی جس سے 451.63 ارب یوآن کی فروخت ہوئی۔

روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی منڈی میں رسد وافر رہی اور قیمتیں عمومی طور پر مستحکم رہیں۔ وزارت کے مطابق ملک بھر کے 200 بڑے زرعی اور ذیلی زرعی مصنوعات کے تھوک بازاروں میں ذخائر کافی مقدار میں موجود تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق اناج، خوردنی تیل، گوشت اور پھلوں کی قیمتیں تعطیلات سے قبل کی سطح کے قریب رہیں جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں 0.7 فیصد اور سبزیوں کی قیمتوں میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈریگن بوٹ فیسٹیول، جسے دوان وو فیسٹیول بھی کہا جاتا ہے، اس سال جمعہ کے روز منایا گیا، جبکہ اس کی سرکاری تعطیلات جمعہ سے اتوار تک جاری رہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں