ہومتازہ ترینترکیہ یکم جولائی سے آبنائے ترکیہ سے گزرنے کی فیس میں اضافہ...

ترکیہ یکم جولائی سے آبنائے ترکیہ سے گزرنے کی فیس میں اضافہ کرے گا

استنبول (شِنہوا) ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچہ عبدالقادر اورال اوغلو نے کہا ہے کہ ترکیہ یکم جولائی سے بین الاقوامی جہازوں کے لئے آبنائے ترکیہ سے گزرنے کی فیس میں اضافہ کرے گا تاکہ ریاستی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔

آبنائے سے گزرنے والے ان جہازوں کے لئے جو ترکیہ کے کسی بندرگاہ پر نہیں ٹھہرتے، ٹرانزٹ فیس 5.83 امریکی ڈالر سے بڑھا کر 6.70 ڈالر فی نیٹ ٹن کر دی جائے گی۔

وزیر کے مطابق استنبول میں واقع آبنائے باسفورس اور شمال مغربی صوبے چناق قلعہ کی آبنائے داردنیلز سے حاصل ہونے والی سالانہ آمدنی جولائی 2025 سے جون 2026 کے عرصے میں 25کروڑ 40لاکھ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیس پر متعدد بار نظرثانی کے بعد آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو جولائی 2021 سے جون 2022 کے دوران 3کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی اور جولائی 2024 سے جون 2025 کے دوران بڑھ کر 22کروڑ 30لاکھ تک پہنچ گئی۔

ٹرانزٹ فیس 1983 سے لے کر 2022 تک 0.80 ڈالر فی نیٹ ٹن پر برقرار رہی۔ پھر 2022 میں پہلی بار اس میں تبدیلی کی گئی اور حکومت نے اس کے بعد ہر سال اس میں ردوبدل شروع کر دیا۔

ترکیہ کی آبنائیں ایک اہم بحری راہداری ہیں جو بحیرہ اسود کے پیداواری ممالک کو عالمی منڈیوں سے جوڑتی ہیں اور بین الاقوامی بحری تجارت کے راستوں کو آپس میں ملاتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں