ہومانٹرنیشنلخلیج عمان میں امریکی فوج کےحملے میں 3 بھارتی ملاح ہلاک

خلیج عمان میں امریکی فوج کےحملے میں 3 بھارتی ملاح ہلاک

خلیج عمان (لارڈ میڈیا): خلیج عمان میں امریکی فوج کے آئل ٹینکر پر حملے میں لاپتا ہونے والے تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، امریکی حملے کے وقت آئل ٹینکر میں 24 بھارتی موجود تھے جن میں سے 21 کو عمانی بحریہ نے ریسکیو کیا جبکہ 3 ملاح لاپتا ہو گئے تھے جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں ڈیک کیڈٹ آدتیہ شرما، انجن فٹر شیو آنند چوراسیا اور چیف انجینئر پٹنالا سریش شامل ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بقیہ عملے کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق بھارتی جہاز نے امریکی ہدایات نظر انداز کیں اور ایرانی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد انجن روم کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت نے اس حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا اور مطالبہ کیا کہ تجارتی جہازوں اور شہری عملے پر حملے بند کیے جائیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد جہاز کو تباہ کرنا نہیں بلکہ اسے ناکارہ بنانا تھا تاکہ وہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی تیل کی ترسیل جاری نہ رکھ سکے۔ بھارتی حکومت نے اس وضاحت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں