ہومانٹرنیشنلامریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع...

امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے ایران پر تازہ امریکی حملوں کے جواب میں امریکہ کے 18 "اہم اہداف” کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی مہر کے مطابق آئی آر جی سی نے بحرین میں موجود امریکی پانچویں بحری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی ڈرون حملوں کی اس لہر میں پانچویں بحری بیڑے کے پیٹریاٹ دفاعی نظام کے مواصلاتی اینٹینوں اور ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بحرین اور کویت نے کہا ہے کہ ان کی فضائی دفاعی افواج نے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ کویت نے ایرانی حملوں کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ پروازوں کا رخ متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے متعدد اہداف پر مزید حملے کئے ہیں اور یہ کارروائیاں ایران کی مبینہ "بلاجواز اور مسلسل جارحیت” کے جواب میں کی گئی ہیں۔

ادھر ایرانی میڈیا نے مغربی صوبہ قزوین کے شہر آبیک اور جنوبی شہر سیرک میں دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بھی ڈرون سرگرمیوں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست رابطوں میں ہے تاہم تہران نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں