ہومتازہ ترینچین کا ایران کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، متعلقہ فریقوں کو...

چین کا ایران کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، متعلقہ فریقوں کو تحمل سے کام لینے کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایران سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں اور صورتحال کو مزید خراب نہ ہونے دیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کے روز کہا کہ متعلقہ فریقین کو چاہیے کہ وہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں، تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں اور جلد از جلد ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی کے لئے کوشش کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں