ہومتازہ ترینچین نے طیارہ بردار بحری جہاز کی تربیتی سرگرمیوں کے متعلق جاپان...

چین نے طیارہ بردار بحری جہاز کی تربیتی سرگرمیوں کے متعلق جاپان کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کر دی

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے چینی طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤننگ کی تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے کشیدگی کو ہوا دینے اور عوامی رائے کو گمراہ کرنے پر جاپان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات منگل کے روز ایک میڈیا بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہی جس میں مغربی بحرالکاہل کے پانیوں میں لیاؤننگ کی سرگرمیوں کی جاپان کی جانب سے نگرانی اور معلومات کے اجرا کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

ژانگ نے کہا کہ لیاؤننگ کی کارروائیاں کسی مخصوص ملک یا ادارے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد دور سمندری علاقوں میں تربیت کے ذریعے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی سرگرمیوں کے دوران جاپان کی جانب سے نگرانی کی متعدد کارروائیوں کا چین نے قوانین اور ضوابط کے مطابق جواب دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں