پیانگ یانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ جنرل سیکرٹری کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دو طرفہ تعلقات کو وقت کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے روابط میں بڑی پیش رفت حاصل کی جا سکے۔
پیر کے روز ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن کے ساتھ مذاکرات کے دوران شی نے کہا کہ وہ اس دورے کو نئے دور میں چین اور عوامی جمہوریہ کوریا کے روابط کے لئے اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی اور تزویراتی رہنمائی کو مضبوط کرنے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے کے خواہش مند ہیں۔
صدر شی پیر کے روز 2 روزہ سرکاری دورے پر یہاں پہنچے ہیں۔


