ہوماہم ترینچینی صدر اور صدر آصف علی زرداری کا سفارتی تعلقات کی 75...

چینی صدر اور صدر آصف علی زرداری کا سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکبادوں کا تبادلہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، جو پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں اور دکھ سکھ میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال بعد بھی چاہے عالمی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئی ہوں، چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ مضبوط اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے طویل عرصے سے اعلیٰ سطح کے باہمی سیاسی اعتماد، عملی تعاون، سکیورٹی تعاون اور بین الاقوامی تعاون کو برقرار رکھا ہے، جو ریاستی تعلقات کی ایک مثال ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر زرداری کے ساتھ مل کر اس سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سٹریٹجک رابطے بڑھانے، روایتی دوستی کو فروغ دینے، ہر شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے اور نئے دور میں ایک قریبی چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کو تیز کرنے کے خواہشمند ہیں، تاکہ یہ تعلقات دونوں عوام کو زیادہ فائدہ پہنچائیں اور علاقائی امن و ترقی میں کردار ادا کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں