دوشنبے (شِنہوا) تاجکستان کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ تاجکستان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے۔
تاجکستان کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات و پریس کے قائم مقام سربراہ سید جان شفیع زادہ نے ان خیالات کا اظہار تاجکستان میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک بریفنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاجکستان ایک چین کے اصول کی حمایت کرتا ہے اور قومی یکجہتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے چین کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ موقف نئے دور میں چین اور تاجکستان کے مابین جامع تزویراتی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے دستخط شدہ مشترکہ اعلامیوں اور سیاسی دستاویزات کا حصہ ہے۔


