ہومانٹرنیشنلامریکی جنگی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایران جلد معاہدے پر...

امریکی جنگی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایران جلد معاہدے پر دستخط کرے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکہ کے 3 عالمی معیار کے جنگی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ جلد معاہدے پر دستخط کرے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایرانی حملہ آوروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور خبردار کیا کہ ’’جس طرح ہم نے آج دوبارہ انہیں ناکام بنایا، اسی طرح اگر انہوں نے جلدی اپنے معاہدے پر دستخط نہ کئے تو مستقبل میں ہم انہیں اس سے کہیں زیادہ سخت اور زیادہ پرتشدد انداز میں نشانہ بنائیں گے۔‘‘

امریکی سنٹرل کمانڈ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ جب امریکی بحریہ کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے تو امریکی افواج نے "بلا اشتعال ایرانی حملوں” کو ناکام بنایا اور اپنے دفاع میں جوابی حملے کئے۔

تاہم ایران کی مرکزی فوجی کمان خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ اس نے امریکی فوجی جہازوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں انہیں نمایاں نقصان پہنچا۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب امریکی جہازوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے کے قریب 2 ایرانی جہازوں پر حملہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں