ہومانٹرنیشنلبھارت، 45 لاکھ نقد و نوکری کیلئے بیٹی نے عاشق کیساتھ ملکر...

بھارت، 45 لاکھ نقد و نوکری کیلئے بیٹی نے عاشق کیساتھ ملکر ماں کا قتل کردیا، دونوں گرفتار

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 17سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ اور اسکے ساتھیوں کیساتھ ملکر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

میڈیا کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر کی وفات کے بعد 45لاکھ روپے کی رقم اور سرکاری نوکری کی حقدار تھی جس کیلئے بیٹی بھی نامزد تھی، لڑکی اکثر ماں کے اکائونٹ سے پیسے نکال کر اپنے 20سالہ بوائے فرینڈ کو دیتی تھی جس پر ماں نے پابندی لگا دی تھی، اس پر لڑکی اور اسکے بوائے فرینڈ نے ماں کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تاکہ رقم، جائیداد اور نوکری حاصل کر کے عیش و عشرت کی زندگی گزار سکیں، گزشتہ رات لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ اور اسکے 3دوستوں کیساتھ ملکر ماں کا تکیے سے سانس گھونٹ کر قتل کر دیا، قتل کیلئے 12لاکھ روپے ادا کئے گئے، واردات کے دوران مقتولہ نے مزاحمت کی جس سے اسکی گردن پر گہرا زخم آیا اور وہ دم توڑ گئیں، قتل کے بعد لاش کو فریزر میں رکھا گیا جبکہ بستر کو گھر کے قریب درخت کے پاس چھپا دیا گیا، اگلے دن لڑکی نے رشتے داروں کو فون کر کے بتایا کہ اسکی ماں باتھ روم میں گر کر ہلاک ہو گئی ہے، گردن پر زخم دیکھ کر رشتہ داروں کو شک ہوا، انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی، پولیس نے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، پولیس نے لڑکی اور اسکے مفرور عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش کے دوران لڑکی نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں