ہانگ کانگ کی آٹھ جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2026 میں اپنی جگہ بنا لی ہے جبکہ دو نمایاں مقامی جامعات نے خطے میں ٹاپ 10 پوزیشنز برقرار رکھی ہیں۔
یونیورسٹی آف ہانگ کانگ چھٹے نمبر پر جبکہ چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ دسویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 12ویں نمبر پر، سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ 14ویں، ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی 18ویں اور ہانگ کانگ بپٹسٹ یونیورسٹی 40ویں نمبر پر ہیں۔ ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ (ای ڈی یو ایچ کے) اور لنگنان یونیورسٹی نے پہلی بار ٹاپ 100 میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے جہاں بالترتیب یہ 37ویں اور 84ویں نمبر پر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی سیکرٹری برائے تعلیم کرسٹین چوئی نے ان شاندار نتائج کا کریڈٹ حکومت کی مسلسل مالی معاونت اور ہدفی اقدامات کو دیا جن کا مقصد شہر کے تعلیمی نظام کو زیادہ مؤثر اور عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا محکمہ مقامی سطح کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے گا تاکہ ہانگ کانگ کی حیثیت کو اعلیٰ تعلیم کے ایک عالمی مرکز اور صلاحیتوں (ہنر مند افراد) کے اجتماع کے طور پر مزید مستحکم کیا جا سکے۔
ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ (ای ڈی یو ایچ کے) کے صدر جان لی چی کِن نے یونیورسٹی کی درجہ بندی میں پہلی بار شمولیت کو ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ادارے کی مؤثر تحقیق اور ایک متحرک عالمی معیار کے مربوط تعلیمی ماحول کے عزم کی عکاس ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگز یونیورسٹیوں کا جائزہ 18 مختلف اشاریوں کی بنیاد پر لیتی ہیں۔ ان اشاریوں میں تدریس، تحقیقی ماحول، تحقیق کا معیار، بین الاقوامی نقطۂ نظر اور صنعتی روابط شامل ہیں۔
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ کانگ کی آٹھ جامعات 2026 کی درجہ بندی میں شامل
دو نمایاں مقامی جامعات نے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی
فہرست میں یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کو بدستور چھٹا نمبر دیا گیا
چائنیز یونیورسٹی 10ویں، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 12 ویں نمبر پر
سٹی یونیورسٹی کا 14 واں، پولی ٹیکنک یونیورسٹی کا 18واں نمبر ہے
ہانگ کانگ بپٹسٹ یونیورسٹی نے 40 ویں نمبر پر کامیابی حاصل کی
ای ڈی یو ایچ کے نے پہلی بار 37 ویں پوزیشن حاصل کر لی
لنگنان یونیورسٹی نے 84 ویں نمبر پر اپنی جگہ مستحکم بنائی
ہانگ کانگ کی جامعات کا عالمی معیار کی تحقیق میں نمایاں مقام ہے
یہ کامیابیاں شہر کے مضبوط تعلیمی نظام کی واضح عکاسی کرتی ہیں


