ہومتازہ ترینمڈغاسکر میں چینی کتابوں کی تقسیم کے وسیع امکانات موجود ہیں، مقامی...

مڈغاسکر میں چینی کتابوں کی تقسیم کے وسیع امکانات موجود ہیں، مقامی ماہرِ تعلیم کی رائے

ملاگاسی بک پروموشن سینٹر (سی ایم پی ایل) کے ڈائریکٹر فابین کوربو کا کہنا ہے کہ مڈغاسکر کے اشاعتی شعبے میں چینی کتابوں کی تقسیم اور فروخت کے نمایاں امکانات موجود ہیں جس کی بنیادی وجہ ملک میں چین کے بارے میں بڑھتی ہوئی عوامی دلچسپی ہے۔

یہ بات کوربو نے کتاب کے عالمی دن سے قبل جمعرات کے روز شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): فابین کوربو، ڈائریکٹر، ملاگاسی بک پروموشن سینٹر

”مڈغاسکر کے طلبہ میں چین کے بارے میں تجسس پایا جاتا ہے۔ وہ اس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔ اساتذہ بھی اس اہم ملک کو بہتر طور پر سمجھنے کے خواہاں ہیں جس کا وسیع پیمانے پر تذکرہ کیا جاتا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ فرانسیسی زبان میں ترجمہ کی گئی چینی کتابیں اگر مڈغاسکر کے قارئین کو فراہم کی جائیں تو یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔“

کوربو سال 1973 میں قائم ہونے والی کتابوں کی ایک دکان ’سی ایم پی ایل‘ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تعلیمی اور پیشہ ورانہ کتب میں مہارت کے باعث انہوں نے مڈغاسکر کے اشاعتی شعبے کے ارتقا کو قریب سے دیکھا ہے۔

ان کے مطابق کتابیں اب بھی “مہنگی شے” تصور کی جاتی ہیں اور مطالعے میں بڑھتی ہوئی عوامی دلچسپی کے باوجود لوگوں کی کتابوں تک رسائی محدود ہے۔

کوربو کے مطابق چونکہ چین نے ٹیکنالوجی، کاروبار اور تجارت سمیت کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اس لئے جدید اور تازہ ترین چینی اشاعتوں تک رسائی مڈغاسکر کی ترقی کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتی ہے۔

تعلیمی اشاعتوں سے علاوہ انہوں نے چینی بچوں کے ادب کو بھی ایک “اہم شعبہ” قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ شعبہ مڈغاسکر میں چینی کتابوں کی ترویج کے لئے ایک ثقافتی دروازہ بن سکتا ہے۔

کوربو نے کہا کہ اگر بچے چین کی مزید کہانیاں تلاش کریں تو وہ جیسےجیسے بڑے ہوتے جائیں گے فطری طور پر اس ثقافت کے لئے زیادہ کشادہ ذہن کے حامل ہو جائیں گے۔

انہوں نے مڈغاسکر اور خاص طور پر اس کی تاریخ اور روایتی دواؤں والے پودوں کے حوالے سے چینی قارئین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو بھی اجاگر کیا۔

کوربو کا کہنا تھا کہ ہمیں جامعات، ناشرین اور کتب فروشوں کے درمیان رابطے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ مڈغاسکر کے کتب فروش اور ناشرین چین جائیں گے، کتاب میلوں میں شرکت کریں گے اور چینی ناشرین سے براہ راست ملاقاتیں کر کے ثقافتی اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

انٹاناناریوو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

مڈغاسکر میں چینی کتابوں کی تقسیم کے وسیع امکانات موجود ہیں

اس افریقی ملک میں چین کے بارے میں پڑھنے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے

فابین کوربو نے اشاعتی شعبے میں چینی کتابوں کی اہمیت پر زور دیا

مڈغاسکر کے طلبہ اور اساتذہ چین کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں

مقامی قارئین کے لئے چینی کتابوں کا فرانسیسی ترجمہ انتہائی مفید ثابت ہو گا

کوربو نے اشاعتی شعبے کی ترقی کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے

وہ کتابوں کو اب بھی مہنگی اور عوام کی رسائی سے باہر سمجھتے ہیں

چین کی ترقی نے جدید اشاعتوں کو مڈغاسکر کے لئے قیمتی بنایا

چینی بچوں کا ادب ثقافتی تبادلے کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے

جامعات اور ناشرین کے درمیان تعاون سے ثقافتی روابط مضبوط ہوں گے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں