وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے اہم ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو چین کیساتھ سٹرٹیجک شراکت داری پر فخر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چینی قیادت کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں۔
ملاقات کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کے وژن کے مطابق پاکستان کیساتھ آہنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔


