ہومتازہ ترینچین نے اہم منصوبوں کے لئے طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کی...

چین نے اہم منصوبوں کے لئے طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کی دوسری قسط مختص کر دی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے 2026 کے لئے بڑے منصوبوں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے جو ملک کی بڑی قومی حکمت عملیوں پر عملدرآمد اور اہم شعبوں میں حفاظتی صلاحیت سازی کے اقدام کے تحت تیار کی گئی ہے۔

کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 336 اہم منصوبوں کے لئے 216.8 ارب یوآن (تقریباً 31.8 ارب امریکی ڈالر) کے طویل مدتی خصوصی مالیاتی بانڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔

کمیشن نے بتایا کہ ان منصوبوں میں مصنوعی ذہانت، شہروں میں زیر زمین پائپ لائنوں کی مرمت و بحالی، دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے ساتھ آمدورفت کی سہولت، اعلیٰ معیار کی زرعی اراضی اور اعلیٰ تعلیم کو بہتربنانے جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں مختص کئے گئے 389.7 ارب یوآن کو شامل کرنے ساتھ بڑے قومی منصوبوں اور اہم شعبوں میں سکیورٹی صلاحیت سازی کے لئے مجموعی فنڈنگ 606.5 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے جو سال بھر کے مقررہ 800 ارب یوآن کا 76 فیصد بنتی ہے۔

کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے نظام کو بہتر بنانے، ادارہ جاتی اور انتظامی نظام کے نفاذ کو تیز کرنے اور مرکزی سرمایہ کاری فنڈز کی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں