ہومانٹرنیشنلایران نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت...

ایران نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا، سرکاری خبر ایجنسی

تہران (شِنہوا) ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے اپنے انگریزی اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران نے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ واشنگٹن کے حد سے زیادہ مطالبات، غیر حقیقی توقعات، مسلسل بدلتے موقف، بار بار کے تضادات اور جاری بحری ناکہ بندی کو قرار دیا ہے ۔

فارسی زبان میں شائع ایک اور رپورٹ میں ارنا نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے دور کے امن مذاکرات کے بارے میں جاری رپورٹس درست نہیں ہیں۔

ادارے نے امریکہ کی رپورٹس کو "میڈیا گیم اور الزام تراشی کی مہم” کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے۔ اس نے زور دیا کہ امریکہ کے "حد سے زیادہ، غیر منطقی اور غیر حقیقی مطالبات، بار بار موقف کی تبدیلی، مسلسل متضاد بیانات اور نام نہاد بحری ناکہ بندی کا تسلسل ” اب تک مذاکرات کی پیش رفت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ارنا نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے کوئی روشن امکان نظر نہیں آتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں