جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومChinaقومی دن کی تعطیلات سے چین کی مضبوط معاشی طاقت اجاگر

قومی دن کی تعطیلات سے چین کی مضبوط معاشی طاقت اجاگر

بیجنگ(شِنہوا)قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات پر مشتمل 2025 کا  "سپر گولڈن ویک” چین کی بھرپور خریداری اور مسلسل اقتصادی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ چین اب اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پورے چین میں ثقافتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کے درمیان ہم آہنگی واضح طور پر نمایاں ہو رہی ہے۔

شنگھائی میں تاریخی کسٹمز ہاؤس بلڈنگ میں اب ایک خاص ڈیجیٹل ایکس آر کا تجربہ دستیاب ہے، جس کے ذریعے سیاح بوند کے علاقے کے ماضی، حال اور مستقبل کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

بیجنگ میں شوو گانگ پارک نے ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) چائنہ سمیش کی میزبانی کی، جہاں 88 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوئیں جو صنعتی ورثے اور جدید سپورٹس کلچر کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

صوبہ جیانگسو کے دارالحکومت نان جنگ کے ایک پہاڑی گاؤں شیانگ تانگ نے خود کو ایک پرسکون تفریحی مقام میں بدل لیا ہے۔ یہاں کی دیہی رہائشگاہیں، کیفے اور کیمپنگ کے مقامات شہریوں کو مدھم زندگی کا مزہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔

ثقافتی پہچان بنانے کے بعد مقامی مصنوعات جیسے گارڈینیا کے پھول اب بہتر قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں اور یہ چھوٹی سی برادری تخلیقی اشیاء سے تقریباً 50 لاکھ یوآن ( تقریباً 7 لاکھ 3ہزار 680 امریکی ڈالر)  کی سالانہ آمدنی حاصل کر رہی ہے۔

آن لائن ٹریول ایجنسی فلیگی کے مطابق ان تعطیلات کےدوران دیہی علاقوں میں رہائش کی بکنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جو اس بات کی علامت ہے کہ لوگ اب صرف سیر و تفریح سے ہٹ کر ذاتی اور دل میں اتر جانے والے تجربات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

چینی سیاحتی اکیڈمی کے سربراہ دائی بن کا کہنا ہے کہ ثقافتی سیاحت اب صرف دیکھنے کے سفر سے نکل کر طرز زندگی کا تجربہ بن چکی ہے اور یہ تبدیلی پورے صنعتی حلقے کو نئے سرے سے تشکیل دے رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!