نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے مرحلہ وار الحاق سے نہ ڈرے، فلسطینی عوام کے مصائب کو بیان کرنا ممکن نہیں، عالمی برادری کو متحرک ہونا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ خوفناک ہے، یہ موت اور تباہی کی بدترین سطح ہے جو میں نے بطور سیکرٹری جنرل اپنے وقت میں دیکھی یا شائد اپنی زندگی میں۔
انہوں نے کہا کہ قحط، صحت کی موثر دیکھ بھال کا مکمل فقدان، مناسب پناہ گاہوں کے بغیر زندگی گزارنا، فلسطینی عوام کے مصائب کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مرحلہ وار الحاق سے ڈرنا نہیں چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جوابی کارروائی کے خطرے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، ہم جو کر رہے ہیں وہ ہم کریں یا نہ کریں، پھر بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں گی لیکن کم از کم عالمی برادری کو متحرک کرنے کا ایک موقع ہے تاکہ ایسا نہ ہونے کیلئے دبائو ڈالیں۔