وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ اس موقع پر دوست ملک کی جانب سے تاریخی استقبال کیا گیا، شہباز شریف کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے اپنی حفاظت میں لیا اور ایئر بیس تک پروٹوکول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں دیگر سعودی اعلی شخصیات بھی موجود تھیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے بھی وزیراعظم کا خیر مقدم کیا ۔
ائیرپورٹ لاونج میں وزیراعظم شہبازشریف اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔
معاشی تعاون میں وسعت، سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کی تلاش، توانائی کے منصوبوں اور خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کے استقبال پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ائر فورس نے شہبازشریف کے جہاز کو ائیر سپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا، سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی ہے،