جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومChinaفسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت...

فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سےسری لنکا میں تصویری نمائش

کولمبو(شِنہوا)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کولمبو میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

سری لنکا میں چینی سفارتخانے کی میزبانی میں ہونے والی نمائش کولمبو میں ہندو کالج میں ہوئی۔ نمائش میں 40 سے زائد نایاب تاریخی تصاویر پیش کی گئیں جو چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف سخت جدوجہد اور دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے امن کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششوں کو واضح طور پر اجاگر کرتی ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا میں چینی سفارت خانے کی قونصلر جی لی لی نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش نوجوان نسل کو امن کے فروغ دینے والے، تاریخ کے محافظ اور ایک بہتر دنیا کے معمار بننے کی تحریک دے گی۔

ایک ہفتے پر محیط نمائش سری لنکا کے مختلف سکولوں میں پیش کی جائے گی۔ تصویروں، دستاویزی فلموں اور موضوعاتی لیکچرز کے ذریعے نمائش کا مقصد مقامی پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کو چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی تاریخ سے روشناس کرانا اور جارحیت کے خلاف چینی قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!