جمعرات, جولائی 3, 2025
ہومLatestوزیراعظم سے سعودی سفیرکی ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم

وزیراعظم سے سعودی سفیرکی ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے ، فریقین نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے متولی حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز نے 24جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونیوالی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی اور پاک ، بھارت جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے ۔ انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!