غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر تازہ بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 116 فلسطینی شہید ہوگئے، یہ حملے اسپتالوں، اسکولوں اور خوراک تقسیم کرنے والے مراکز کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کو باقاعدہ احکامات دیے گئے ہیں کہ خوراک کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر بھی گولیاں چلائی جائیں۔مزید برآں، اسرائیلی فوج نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔