جمعہ, جون 13, 2025
ہومLatestجماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا

جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا

لاہور: جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچانے کا دعوی کرنیوالوں نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا،غریب مکا ئو، زراعت مٹائو بجٹ قوم پر مسلط کیا گیاہے۔جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پیش کرکے پریشان تھے ،حکومتی بنچوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج تو ہوگا ہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن غریب مکا ئو، زراعت مٹائو بجٹ قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام آئی ایم ایف کے غلام نہیں، حکومت نے بجٹ میں زراعت کو تباہ اور کسان کو زندہ دفن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا دعوی کرنیوالی حکومت نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا، حکومت کو اپوزیشن سے خطرہ نہ بھی ہو بجٹ نے عوام کو احتجاج کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!