بدھ, جنوری 14, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ،زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے...

وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ،زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر سے زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں میانمار کی ہرممکن مدد کیلئے تیار ہے۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس و یکجہتی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے دعاء گو ہیں، حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35ٹن کی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے ،حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان میانمار کیلئے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔اس موقع پر میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ سفیر ونا ہان نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک  ہیں،مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!