پیر, اپریل 28, 2025
ہومChinaچین کے شی زانگ میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں مکانات کی...

چین کے شی زانگ میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں مکانات کی تعمیر شروع ہوگئی

لہاسا (شِنہوا) چین کے شی زانگ خودمختار علاقے میں 6.8 شدت کے زلزلے سے شدید متاثر ہونے والے 8 گاؤں کی تعمیر نو شروع ہوگئی ہے، یہ  رواں سال کے اختتام  تک1لاکھ 20 ہزارسے زائد افراد کو نئے مکانات میں منتقل کرنے کی کوششوں کا آغاز بھی ہے۔

افتتاحی تقریب  پیر کو شی گازے شہر  کی کاؤنٹی ڈینگری کے گاؤں گورم میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک تیاریوں کے بعد منعقد ہوئی جس میں ملبے کی صفائی ، خطرات کا جائزہ اور مکانات کے ڈیزائن شامل تھے۔

مکانات کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کے لئے رہائشیوں سے رائے بھی حاصل کی گئی تھی۔

ایک مقامی رہائشی مگ مر تسرنگ کا کہنا ہے کہ غلہ کی صفائی کی جگہ کئی خاندانوں کی مشترکہ ہے اور مویشیوں کے باڑے ہمارے گھروں کے قریب ہیں جس سے روزمرہ کی زندگی اور کام دونوں ہی بہت آسان ہو گئےہیں۔

گورم گاؤں میں تعمیر نو کرنے والی کمپنی سے وابستہ  کانگ ژو کا کہنا ہے کہ  کمپنی ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے گی اور دیہاتیوں کو  روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ متاثرہ افراد کی جلد سے جلد اپنے نئے گھروں میں منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شہر کے پارٹی سربراہ داوا تسرنگ نے کہا کہ بیشتر  تعمیراتی کام رہائشیوں کی پسند کے مطابق گاؤں میں ان کی اصل جگہ پر کیا جائے گا، تاہم جو لوگ زلزلے کے پٹی پر واقع ہیں یا جن کے علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے یا سیلاب کا خطرہ ہے انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!