منگل, مارچ 25, 2025
ہومChinaچین کے قومی پبلک ڈیٹا پلیٹ فارم نے کام شروع کردیا

چین کے قومی پبلک ڈیٹا پلیٹ فارم نے کام شروع کردیا

بیجنگ (شِنہوا) پبلک ڈیٹا ریسورس رجسٹریشن کے لئے چین کے قومی پلیٹ فارم نے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔

قومی ڈیٹا انتظامیہ (این ڈی اے) کے مطابق اس پلیٹ فارم پر باضابطہ طور پر رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے، یہ ڈیٹا وسائل کی تقسیم کی مارکیٹ پر مبنی اصلاحات کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس پلیٹ فارم تک رسائی https://sjdj.nda.gov.cn کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔

رجسٹریشن کے پہلے دن قومی پلیٹ فارم نے طبی بیمہ، موسمیات اور قدرتی وسائل سمیت قومی پبلک اعدادو شمار پر مشتمل وسیع کیٹگری متعارف کرائی ہے۔

اس کے ساتھ پبلک ڈیٹا ریسورس رجسٹریشن کے لئے متعدد صوبائی سطح کے پلیٹ فارم بھی لانچ کئے گئے اور کامیابی سے قومی پلیٹ فارم کے ساتھ ضم ہوگئے۔

 این ڈی اے کے نائب سربراہ چھن رونگ ہوئی نے  ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ پلیٹ فارم پر ڈیٹا مہیا کرنے والوں کے ڈیٹا وسائل اور مصنوعات سے متعلق معلومات شائع کی جائیں گی جبکہ صارفین ڈیٹا تلاش کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

رواں سال ڈیٹا سے متعلق اقدامات میں مرکزی توجہ کاروباری اخراجات  میں کمی، نئے معیارکی پیداواری قوتوں کا فروغ اوراعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھانے میں ڈیٹا کے کردار کا فروغ ہے۔

چین نے پبلک اعداد و شمار کے وسائل کی ترقی اور استعمال تیز کرنے کے لئے گزشتہ برس رہنما اصول متعارف کرائے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!