کراچی: پاکستانی اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ میں اپنے اخراجات پر زیادہ دھیان نہیںدیتی،میرا بینک کارڈ ا میرے ملازمین کے پاس ہوتا ہے، وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں،میرے پاس اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں ان دنوں ایک گھر خریدنے کا سوچ رہی ہوں، اور جب میں نے اپنی ایک دوست کو یہ بتایا تو اس نے مجھے بہت مہنگے گھر دکھائے!” یشما نے مزید کہا: "میں کماتی کم ہوں، لیکن اڑاتی زیادہ ہوں!” یشما گل نے انٹرویو کے دوران اپنی بہترین دوست ہانیہ عامر کے لیے دی گئی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کے حوالے سے بھی بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں یشما نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکیونکہ یہ ایک سرپرائز پارٹی تھی، اس پر کافی خرچہ آیا، لیکن میں بجٹ نہیں بتاوں گی!” انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر میری بیسٹ فرینڈ ہے اور میں اسے بہنوں کی طرح مانتی ہوں۔