بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسان بردارگہرے سمندر کی آبدوز جیاؤ لونگ اور تحقیقاتی جہاز دایانگ یی ہاؤ (اوشین نمبر 1) رواں سال گہرے سمندر کی تحقیقاتی مہمات کی تیاری کے لئے اہم تر قیاتی کام مکمل کر نے کے قر یب ہیں۔
چین کی بحری امور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک افسانوی سمندری ڈریگن کے نام سے منسوب جیاؤلونگ 7 ہزار میٹر سے زائد کی گہرائی تک غوطہ لگانے کے قابل ہے۔ چین کے تیار کردہ زیر آب جہاز نے بحر الکاہل، بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے پانیوں میں کھوج کی ہے۔
اس کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور تکنیکی عملہ نے اس کے مرکزی پرزوں میں اہم بہتری لانے کا کام مکمل کر لیا ہے، ان میں لیتھیم بیٹری سسٹم بھی شامل ہے ۔
سمندری ڈریگن سے متاثر آبدوز کو فروری میں ٹینک ٹیسٹ اور مارچ میں بحیرہ جنوبی چین میں سمندری آزمائشوں سے گزرنا ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ او شین نمبر 1 میں اہم اپ گریڈیشن میں دور سے چلائی جانے والی زیر سمندر گاڑیوں کی تنصیب شامل ہے جس سے اس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں گہرے سمندر کے وسائل کی تحقیق اور ترقی کے لیے قابل اعتماد معاونت فراہم کی جائے گی ۔
