بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestشہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی و سیکیورٹی تعاون پر...

شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نیا سال پاک چین دوستی کو مزید مضبوط ،دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشحالی لائے گا۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کیساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشحالی لائے گا۔اس موقع پر چینی سفیر نے چینی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!