بدھ, فروری 5, 2025
ہومBusiness & Finance60 سے 70 فیصد افراد پر سپر ٹیکس عائد نہیں، وزیر خزانہ

60 سے 70 فیصد افراد پر سپر ٹیکس عائد نہیں، وزیر خزانہ

 اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 60 سے 70 فیصد افراد پر سپر ٹیکس عائد نہیں،تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس فارم کو سادہ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں کیا۔

سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ درمیانی مدت کے پروگرام میں ہے۔ فروری میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، اگلے مالی سال میں پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کر دیں گے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا سرمایہ کاروں کو دس، دس سال کا ایک روڈ میپ دیں گے۔ کپیسٹی بلڈنگ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ یہ پہلے نہیں تھی، ہمارے 60 سے 70 فیصد تنخواہ دار طبقے پر صرف ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 1978 سے میں ٹیکس دے رہا ہوں اس وقت بھی کہا جاتا تھا کہ اسمگلنگ بہت ہے، ہم نے وہ فارم بھی دیکھے ہیں جو ہمارے منشی بیٹھ کر بھرتے تھے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اب تو ایف بی آر کے فارم چارٹرڈ اکاونٹنٹ بھی نہیں بھر سکتے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!