راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںآپریشن کے دوران 6خورج ہلاک کردیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںدہشت گردوں کے ٹھکانے کوموثر انداز میں نشانہ بنا کر 6 خوراج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کے2جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،شہیدہونیوالوں میں میجرحمزہ اسرار اور سپاہی محمدنعیم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدمیجرحمزہ اسرارکی عمر 29سال ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ سپاہی محمدنعیم کی عمر26سال اورتعلق نصیر آباد سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔