پیر, فروری 17, 2025
ہومLatestچینی ڈاکٹروں کا پاکستان میں دل کے جدید علاج کے ذریعے امید...

چینی ڈاکٹروں کا پاکستان میں دل کے جدید علاج کے ذریعے امید کا پیغام

اسلام آباد (شِنہوا) افراح امیر کی آنکھوں میں اس وقت امید اور روشن مستقبل کے خواب چمک اٹھےجب ان کے ڈاکٹر نے انہیں صحت کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ دیا ۔ان کے دل کا علاج چینی ڈاکٹروں نے راولپنڈی میں کیا تھا۔

افراح نے شِنہوا کو بتایا کہ 6 چینی ڈاکٹرز نے مجھے بے ہوش کر نے سے قبل نرمی اور چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ مجھ سے بات کی۔

نیند میں جانے سے قبل 6 ڈاکٹرز کے چہرے مجھے آ خری چیز کے طور پر یاد رہے جو ایک دور دراز سرزمین سے مجھے ایک نئی زندگی کا موقع دینے کے لئے آئے تھے۔

چینی  دارالحکومت بیجنگ کے فووائی اسپتال کے ایک ڈاکٹر پان شیانگ بن نے پاکستان میں بچوں میں دل میں پیدائشی نقائص دور کرنے کے لئے چینی ساختہ اور جدید ترین  الٹراساؤنڈ گائیڈڈ پرکوٹینیس انٹروینشن ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔

پان نے شِنہوا کے ساتھ گفتگو میں اس نئی ٹیکنالوجی کی نمایاں خصوصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جذب ہونے والے اوکلڈرز متعارف کرائے ہیں جو عمر بھر کی دھاتی پیوند کاری کا ایک انقلابی متبادل ہیں۔

الٹراساؤنڈ گائیڈڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال ہونے والے یہ اوکلڈرز دل کے ٹشوز  کی قدرتی نشونما کے ساتھ  ایک سال میں تحلیل ہو جاتے ہیں۔

یہ جدت کوئی نشان، دھاتی باقیات یا طویل مدتی پیچیدگیاں نہیں چھوڑتی، اور یہ یقینی بناتی ہے کہ مریض بغیر کسی تکلیف کے عام زندگی گزار سکیں۔

ان کے لئے چاہے شادی کر نا ہو، ملازمت کرنا  ہو، یا فوج میں شامل ہونا ہو۔یہ نہ صرف طبی بلکہ سماجی طور پر بھی زندگی بدل دینے والی ٹیکنالوجی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!