جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومLatestملتان ،گیس ٹینکر پھٹنے سے 6افراد جاں بحق، 31زخمی ،13 کی حالت...

ملتان ،گیس ٹینکر پھٹنے سے 6افراد جاں بحق، 31زخمی ،13 کی حالت تشویشناک

ملتان: ملتان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 6افراد جاں بحق، 31زخمی ہوگئے جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملتان کے انڈسٹریل علاقے فہد ٹاؤن ،حامد پور چوک میں ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 6افراد جاں بحق اور 31زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے ٹینکر پھٹنے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی 16گاڑیوں نے فوم اور پانی سے آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوںمیں 13 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نشتر ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی بستروں اور عملے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 28زخمیوں کو نشتر ایمرجنسی کے پاک اٹالین برن یونٹ منتقل کیا گیا ہے ،ڈائریکٹر پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کے مطابق 2معمولی نوعیت کے زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 26زیر علاج مریضوں میں 14 خواتین،3 بچے اور 9 مرد شامل ہیں۔ دوسری جانب سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق دھماکے سے قریبی آبادیوں کے 20گھر مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں جبکہ 70مکان جزوی متاثر ہوئے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!