بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestپنجاب میں خدمت ، دوسری جانب انتشار کی سیاست ہو رہی ہے،...

پنجاب میں خدمت ، دوسری جانب انتشار کی سیاست ہو رہی ہے، عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں خدمت ، دوسری جانب انتشار کی سیاست ہو رہی ہے، صوبے کی ترقی دیکھ کر مخالفین خوفزدہ ہیں، مریم نوازعوامی فلاح و بہبود کیلئے محنت ،لگن سے کام کر رہی، وہ صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں عمل بھی کرتی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی ان کے کاموں کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف خدمت ،دوسری طرف انتشار کی سیاست ہو رہی ہے، صوبے میں ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں، عمل بھی کرتی ہیں، اتنے منصوبے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کئے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے کسانوں کیلئے زراعت دوست پالیسیوں کا اجرا کیا گیا ہے، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50فیصد یوریا استعمال کی اور 150ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی، پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان نگہبان پیکیج کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، تمام مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہونہار سکالر شپ کے بعد طبا وطالبات کو ایک لاکھ سکوٹیز مہیا کی جائیں گی، بہت جلد طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، ان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کے عوام کا کچھ خیال نہیں ہے جبکہ مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کیلئے محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!