جمعہ, جنوری 24, 2025
ہومChinaچین اور جرمنی میں نمائش کی صنعت میں بڑھتے ہوئے تعاون کا...

چین اور جرمنی میں نمائش کی صنعت میں بڑھتے ہوئے تعاون کا مشاہدہ

تھیانجن(شِنہوا)چین کے شمالی شہر تھیانجن میں 20 ویں چائنہ ایکسپو فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے 2024 میں جرمنی میں 156 نمائشی منصوبوں کا انعقاد کیا، جس سے یورپی ملک چین کے سب سے زیادہ نمائشی منصوبوں والا ملک بن گیا۔

چین کی نمائشی صنعت پر 2024 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی ایک لاکھ 22ہزار مربع میٹر کے نمائشی منصوبے کے علاقے کے حوالے سے بھی پہلے نمبر پر ہے۔

جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف میں ہونے والی دروپا نمائش چھاپہ خانوں کی صنعت میں دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے معتبر بین الاقوامی نمائش تھی جو 2024 میں بیرون ملک حصہ لینے والی چینی کمپنیوں کے لئے بوتھ ایریا کے لحاظ سے سب سے بڑی نمائش تھی۔

ایسوسی ایشن آف دی جرمن ٹریڈ فیئر انڈسٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر جورن ہولٹ مائر نے کہا کہ جرمنی کو عالمی نمائش کی صنعت کے مرکز کے طور پر وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ہر سال 160 سے زیادہ بین الاقوامی نمائشیں منعقد ہوتی ہیں، جو دنیا بھر سے تقریباً ایک کروڑ افراد اور  ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے اہم صنعتی تجارتی میلوں میں سے ایک کے طور پر  جرمنی میں 2024 ہینوور میسی نے 1150 سے زیادہ چینی کاروباری اداروں کو راغب کیا، جس سے چین سرفہرست غیر ملکی نمائش کنندہ ملک بن گیا۔ یہ میلہ چین اور جرمنی کے درمیان تکنیکی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانےکے لئے ایک اہم پلیٹ فارم رہا ہے۔

ڈوئچے میسے اے جی کے سینئر نائب صدر آرنو ریخ کے مطابق تجارتی میلے جدیدیت، پائیدار ترقی اور کاروباری کامیابی کو فروغ دینے کے لئے لوگوں کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی کاروبار میں کمپنی کے سب سے کامیاب ماتحت اداروں میں سے ایک چین میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا ماحول بہتر ہے، خاص طور پر بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کے تعاون اور ترقی کی حمایت کے لحاظ سے اور چین میں  کمپنی کی ملکی اور بین الاقوامی شراکت داروں دونوں کے ساتھ کامیاب تعاون کی ایک طویل روایت ہے۔

ایک طویل عرصے سے جرمنی نے چین کی نمائشی مارکیٹ کی قدر کی ہے اور تعاون کو مسلسل مضبوط بنایاہے۔

شنگھائی نیو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر (ایس این آئی ای سی)، لوجیازوئی ایگزیبیشن ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ڈوئچے میسے اے جی، میسی ڈوسلڈورف جی ایم بی ایچ اور میسی مونچن جی ایم بی ایچ کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ چین اور جرمنی کی طرف سے مشترکہ طور پر چلایا جاتا ہے۔

ایس این آئی ای سی نے سالانہ 100 سے زیادہ بین الاقوامی تجارتی نمائشوں کا اہتمام کیا ہے اور دنیا بھر میں 70لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

ایس این آئی ای سی کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر مائیکل کروپے نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ  نہ صرف مقدار کے لحاظ سے بلکہ ہمارے پاس بڑھتے ہوئے واقعات، نمائشوں ،کنونشنز اورمعیار کے لحاظ سے بھی مارکیٹ نے بہت تیزی سے ترقی کی۔

کروپے نے فورم میں بین الاقوامی ایسوسی ایشنوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ دستخط کردہ بہت سے نئے معاہدوں کا مشاہدہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ صنعت میں کم از کم اگلے 10 یا 20 سالوں کی ترقی کے لئے ایک شاندار آغاز ہے۔

کروپے کی نظر میں چین نمائش کی صنعت میں ایک ٹرینڈ سیٹر ہے جس میں کاروبار سے کاروبار ، کاروبار سے گاہکوں تک مختلف عناصر کو یکجا کیا جاتا ہے  اور کنونشنز، تہواروں ، فیشن شوز اور تقاریب بھی شامل ہیں۔

اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کروپے کا ماننا ہے کہ چینی اور جرمن نمائشی صنعتوں کے درمیان اچھے تبادلے عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!