بدھ, جنوری 15, 2025
ہومLatestحکومت،پی ٹی آئی مذاکرات کادوسرا اجلاس2جنوری کوطلب

حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات کادوسرا اجلاس2جنوری کوطلب

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسر اجلاس 2 جنوری کو ہوگا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی جماعت کیساتھ مذاکرات میں پیش کیئے جانے والے مطالبات کو تحریری شکل دیکر پیش کرنے کی تیاری بھی کر لی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس کی طلبی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس 2 جنوری کو دن ساڑھے گیارہ  بجے  ہوگا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ میں طلب کیا ہے۔

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو بھی شامل کرلیا تھا۔

دوسری جانب حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات 2 جنوری کواسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پیش کئے جانے مطالبات کو پاکستان تحریک انصاف نے تحریری شکل دے دی ہے۔

ذرائع کی جانب سےفراہم کی گئی معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنےمطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے تحریک انصاف نے اپنے پہلے مطالبے میں لکھا کہ مختلف واقعات میں گرفتارکارکنوں کی رہائی  سب سے پہلے کروائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  نے9 مئی اور26 نومبرواقعات کی تحقیقات کامطالبہ بھی تحریری شکل میں درج کر دیا ہے  اوران واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن تشکیل دینےکامطالبہ  بھی شامل ہوگا۔

ذرائع کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق مذاکرت میں مطالبات کی تحریری کاپی حکومت کےحوالےکی جائے گی،حکومت  اور پی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات 2 جنوری کواسلام آباد میں ہوں گے۔

وضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا ہےجس کے باعث حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا تاکہ سیاسی استحکام بحال کیا جا سکے23 دسمبر کو پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں